تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45

مکہ مکرمہ :نوازشریف کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ :نوازشریف کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

مکہ مکرمہ…نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے قصر صفا میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔یہ ملاقات شاہ عبداللہ کی جانب سے دیے گئے افطار عشائیے میں ہوئی، جس میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری اور دیگرممالک کے وفود بھی شریک تھے۔نوازشریف آج اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.