24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
ایران نے آئی اے ای اے کوجوہری سائٹس تک رسائی فراہم کردی
جنگ نیوز -
کراچی …رفیق مانگٹ…ایران نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کواپنی جوہری سائٹس تک رسائی فراہم کردی۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹر وں کو ان ایٹمی سائٹس تک رسائی دی ہے جہاں اعلیٰ درجے کی سنٹری فیوجز ( centrifuges) کی پیداوار کی جارہی ہے جن کو جوہری ایندھن یا آرم وارہیڈز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔سفارت کاروں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہرمن نیکرٹز کوبھی پہلی بار بھاری پانی کی پیداوار کے پلانٹ کی اجازت دیکھنے کے لیے دورہ ایران کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران کے بھاری پانی کے ری ایکٹرز پلوٹنیئم کی پیداوار کے لیے ہے جہاں افزودہ یورینیم کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے fissile کے لئے استعمال کیا جا سکتاہے۔اس دورے سے واقف ایک سینئرسفارت کار کے مطابق آئی اے ای اے کی کئی سالوں سے درخواستوں کے بعد ایران نے محدود ایٹمی سرگرمیوں تک رسائی دی ہے۔ایران کو اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کا سامنا ہے۔مسٹر ہرمن نیکرٹزکا پانچ روزہ دورہ جو ہفتے کو اختتام پذیر ہوا اس میں آئی اے ای اے کو بھاری پانی کی پیداوا کے پلانٹ آپریشن کے متعلق مصنوعی سیارہ کی منظر کشی پر انحصار کرنے پر مجبور کیا گیا تھاجس کی تصدیق دورے کے بعد ہو گئی۔چونکہ 2003 ء میں ایران کے خفیہ جوہری سرگرمیوں کا انکشاف ہوا تھا جس کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے تھے کہ اس پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کی جاسکتی ہے۔جس کی ایران کئی بار تردید کرچکا ہے اور کہا کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔