24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
افغان اورعراق جنگ میں6108 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…افغان جنگ میں1634 جب کہ عراق جنگ میں4474 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ ‘ کے مطابق 2001سے افغانستان میں امریکی جارحیت کے بعد امریکی فوج کا جانی نقصان1634تک پہنچ گیا۔1362فوجی جنگی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے،جب کہ13447فوجی ان کارروائیوں میں زخمی ہوئے۔ادھر امریکی خبر رساں ادارے نے عراق جنگ میں امریکی فوجیوں کی 4474ہلاکتیں بتائی ہیں۔ عراق میں2003میں امریکی جارحیت کے بعد4474 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔جن میں سے3524فوجی براہ راست جنگی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔عراق جنگ میں32175امریکی فوجی زخمی ہوئے۔