24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34
افغانستان: اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کیخلاف شہریوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز…افغانستان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے تحت اراکین پارلیمان کی رکنیت منسوخ کیے جائے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ افغانستان کے خودمختارالیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے تحت 9اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے کابل میں قوامِ متحدہ کے افغان مشن کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور عالمی ادارے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تمام اراکین کی رکنیت فوری بحال کی جائے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے کے افغان مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں افغان الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے طویل عرصے سے جاری آئینی رکاوٹ کے خاتمے میں مددگار قرار دیا گیا تھا۔