تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:34

لیبیا:چارروز کے دوران600 افراد ہلاک ہوئے،سربراہ عبوری کونسل

جنگ نیوز -
طرابلس …جنگ نیوز… لیبیا کی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے کہا ہے کہ چار دنوں کی لڑائی میں600 افراد ہلاک اور 2000سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے فرانسیسی ٹی وی کو بتایا کہ اب تک باغیوں نے قذافی کے 600حامی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک کرنل معمر قذافی کو گرفتار نہ کیا گیا اس وقت تک جنگ جاری رہے گی۔دوسری طرف نیٹو کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لیبیا کے اس تنازع کا اختتام نزدیک ہے اور صورتحال بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ نیٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل قذافی اور اْن کے حامی اب ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نیٹو نے کہا ہے کہ کرنل قذافی کے بیٹے سیف السلام کا منظرِ عام پر آنا زیادہ اہم بات نہیں ہے اور اِس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ طرابلس میں حالات اب بھی اْن قابو میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.