تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:18

کراچی میں قیام امن کیلئے تمام فریقوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں،گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی کو ملکی حالات کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں امن کی خاطر تمام فریقین کو ساتھ لیکر چلا جائے گاوزیراعظم نے آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ کراچی کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، اس شہر کا امن پورے ملک کی صورتحال پر اثر انداز ہوتا ہے ، کراچی میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، انہوں نے کہ اے این پی اہم اتحادی ہے اور شاہی سید سے دو مرتبہ ملاقات بھی ہوئی ہے ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آرہا ہے ، اس میں حج ، عمرہ اور زیارت کے ریگولیشن ، میں ای سی سی کے فیصلوں پر توثیق سمیت دیگر امور شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.