24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:15
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4059 میگاواٹ ہو گیا
آج نیوز - بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار انسٹھ میگاواٹ ہو گیا۔ شہروں میں پانچ سے سات اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار چھ سو ستتر میگاواٹ اور پیداوار چودہ ہزار چھ سو اٹھارہ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے پانچ ہزار سات سو تین میگاواٹ،، تھرمل سے ایک ہزار نو سو بائیس،، آئی پی پیز سے چھ ہزار آٹھ سو اور رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو ترانوے میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہروں اور دیہات میں سات سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔