24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
صومالیہ: غذائی قلت کے باعث 4لاکھ بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، برطانیہ
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں غذائی قلت کے باعث 4لاکھ بچے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، قحط زدگان کی امداد کیلئے مخیر اور امدادی اداروں کو آگے آنا ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے شعبے کے سکریٹری انڈریو مچل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صومالیہ کے قحط زدہ علاقوں میں بحران سے نمٹنے کے لیے دنیا نے جو اقدامات کیے ہیں وہ خطرناک حد تک نا کافی ہیں۔ انہوں ے کہا کہ عطیات دینے والے بین الاقوامی اداروں سے کہا کہ وہ صومالیہ کے 400,000 بچوں کو بچانے کے لیے جن کے بھوک سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے تیزی سے کارروائی کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موغادیشو کے بانادرہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں شیر خوار بچوں کا ہجوم ہے جو موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ہر روز دیہی علاقوں سے مزید خاندان اپنے بیمار اور نحیف و نزار بچوں کو لیے ، غذا اور دواوٴں کی تلاش میں دارالحکومت موگا دیشو پہنچ رہیہیں۔ اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آنے والے تقریباً 200,000 افراد یہاں عارضی کیمپوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کا گذارہ مقامی بزنس کمیونٹی سے ملنے والی امداد پر ہے ۔