24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
تھائی لینڈ، مادام تسا وٴ میوزیم میں امیتابھ کے مومی مجسمے کی نقاب کشا ئی
جنگ نیوز -
بینکاک …جنگ نیوز…تھائی لینڈ میں بینکاک کے مادام تسا وٴ میوزیم میں معروف بھارتی اداکارامیتابھ بچن کے مومی مجسمے کی نقاب کشا ئی کی گئی جس میں تھا ئی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کا لندن کے بعدبنکاک میں بھی مومجسمہ ہ نصب کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بینکاک میں مادام تساوٴ میوزیم کے برانچ منیجر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشہور بھارتی اداکار کے مجسمے کی رونما ئی کا مقصد تھا ئی لینڈ میں مقیم بھارتی کیمونٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر بینکاک میں مقیم بھارتی کمیونٹی، تھائی فلم انڈسٹری اور فیشن ورلڈ سے تعلق رکھنے والی سرکرد ہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ بنکاک کے شہریوں نے کہا کہ اصل نہ سہی بالکل بگ بی جیسا تو ان کے شہر میں ہر وقت موجود ہے۔ امیتابھ کا یہ مجسمہ بنکاک کے مادام تساؤمیوزیم میں شہریوں کے بے حداصرار پربنایاگیا۔