24 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:32
ریلوے کا عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور...ریلوے حکام نے عید الفطر پر چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین ستائیس اگست کو کراچی کینٹ سے دن گیارہ بجے روانہ ہو گی۔ یہ ٹرین روہڑی ملتان، اوکاڑہ اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اگلے روز پشاور پہنچے گی۔ اٹھائیس اگست کو کراچی سے لاہور کے لئے عید ٹرین دن گیارہ بجے اور کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے خصوصی عید ٹرین دوپہر بارہ بجے چلائی جائے گی۔ چوتھی عید ٹرین انتیس اگست کو پشاور سے دوپہر بارہ بجے چلے گی۔ جو نوشہرہ، اٹک اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی تیس اگست کو رات گیارہ بجے لاہور پہنچے گی۔