تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:54

کراچی :مبینہ چار ٹارگٹ کلرز اور دو بھتہ خوروں کا جسمانی ریمانڈ

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی کی مقامی عدالتوں نے مبینہ چار ٹارگٹ کلرز اور دو بھتہ خوروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث اسی الزام میں گرفتار ملزمان اعجاز عرف چھوٹو اور امجد خان کا ریمانڈ حاصل نہیں کیا جاسکا۔سرجانی ٹاوٴن تھانے کی حدود میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان اشرف اور عامر کوجوڈیشیل مجسٹریٹ عزیزاللہ کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔جوڈیشیل مجسٹریٹ اشفاق احمد نظامی کی عدالت میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم اعجاز عرف چھوٹو اور بھتہ خور امجد خان کوپیش کیا گیا۔تاہم عدالتی وقت ختم ہوجانے کے باعث ملزمان کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو ریمانڈ کے لئے کل دوبارہ پیش کیاجائیگا۔اعجاز عرف چھوٹو کو بلدیہ ٹاوٴن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی درجن سے زائد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ادھر نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ہونے والے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز نعیم جان،مصطفی،شاہنواز اور رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ سینٹرل نے 29اگست تک توسیع کردی۔ملزمان 29اگست تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دستی بم حملے کے مقدمے میں ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.