تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:38

قصور: متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے اقدامات

جنگ نیوز -
قصور...قصور کے ای ڈی او ہیلتھ سعید اللہ خان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کر لئے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ قصور سعید اللہ خان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے وہاں محکمہ صحت نے سات میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر ملیریا اور دیگر وبائی امراض کے لئے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ سعید اللہ خان نے بتایا کہ ان کا عملہ سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کر رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں مچھر کش اسپرے بھی کروائے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.