تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:8

چیئرمین پی اے سی نے ذیلی کمیٹیاں توڑ دیں،شیڈول اجلاس نہیں ہونگے

جنگ نیوز -


اسلام آباد…چیئرمین پی اے سی چوہدری نثار علی خان نے پی اے سی کی تمام ذیلی کمیٹیاں توڑ دی ہیں، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری نثار حکومتی فیصلوں سے پہلے ہی نالاں تھے لیکن چیئرمین نیب کے تقرر پر اور اب انہیں آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر اختر بلند رعنا کی تعیناتی پر اس قدر غصہ آیا کہ احتجاجاً انہوں نے پی اے سی کی دو خصوصی، ایک نگران اور ذیلی کمیٹیز ہی توڑ ڈالی ہیں۔ اس نئے تنازع کو ختم کرنے کے لیے پی اے سی میں شامل حزب اقتدار کے کچھ ارکان نے بھی اپنی ہی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اختر بلند رعنا کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔چوہدری نثار نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ توڑی گئی کمیٹیوں کے جو اجلاس پہلے سے شیڈول ہیں ، اب وہ بھی نہیں ہو نے چاہئیں۔ اب ان کمیٹیوں کی تشکیل نو پی اے سی کے اجلاس میں کی جائے گی جس کی تاریخ کا تعین بھی چیئرمین کمیٹی چوہدی نثار ہی کریں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.