24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:3
کراچی :بھتہ پرچیاں موت کے پروانے
آج نیوز - کراچی میں بھتے کی پرچیاں موت کے پروانے بنے ہوئے،بھتہ خوروں کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ پولیس نمبرپلیٹ والی موٹرسائیکلوں پر تاجروں کو دھمکیاں دینے پہنچ جاتے ہیں ۔بھتے کی پرچیاں ہیں کہ موت کے پروانے ، کراچی میں جہاں یہ چندسطری کاغذ پہنچے دکانوں کے شٹر گرگئے۔ تاجروں کو حکومتی یقین دہانیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے بھتہ خوروں پولیس نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکلوں پردھڑلے سے گھومتے اورتاجروں کو دھمکیاں دیتے نظرآرہے ہیں موٹر سائیکلوں پر کھلے عام تاجروں کو دھمکارہے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں جب بازاروں کی رونق عروج پر ہوتی ہے۔
آرام باغ کے تاجر برادری نے بھتہ مافیا کے خلاف دکانیں بند کرنے پر مجبور ہوگئے۔کراچی میں بھتہ،اسلحہ،قبضہ اوردوسرے درجنوں مافیاز نے شہریوں کی جان ومال کو یرغمال بنارکھا ہے اگست میں ہی چھ سو سے زائد افراد ابدی نینید سلادیے گئے۔ لیکن حکمران دعووٴں اور خوابوں کی دنیا سے باہرآنا ہی نہیں چاہتے۔تاجر اپنی جان مال کے تحفظ کے لیے فوج بلانے پر اصرارکرر ہے ہیں لیکن حکمران انہیں صبر اور پولیس کوکارکردگی بہتر بنانے کی تلقین کے سواکچھ کرتے نظرنہیں آرہے ہیں،رہا آپریشن توکراچی میں ایسے کئی آپریشن ہوچکے ہیں جن کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔