24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:8
کراچی :رینجرز کا آپریشن،14افراد گرفتار، دھماکا خیزمواداورکیمیکل برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران14جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیااورملزمان کے قبضے سے دھماکا خیزمواداورکیمیکل برآمدکیے۔کمانڈنٹ سچل رینجرز کے بریگیڈئروسیم ایوب نے صحافیوں کوسرچ آپریشن پربریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات سیکراچی کے چند علاقوں میں آپریشن کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کچھ آپریشن خود کیااور کچھ میں پولیس کی مدد کی۔جن میں14جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیااوران کے قبضے سے 50کلو چرس،20کلوہیروئن اورشراب کی بوتلوں کیساتھ دھماکاخیز مواد اورکیمیکل برآمدکیاگیا۔جبکہ ملزمان کے قبضے سے تین گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔بریگیڈئر وسیم ایوب نے بتایا کہ آ پریشن کے نتائج جلدسامنے آئیں گے،زیرحراست ملزمان سے بھتہ خوری سے متعلق معلومات ملی ہیں،جبکہ ٹارگٹ کلرزکو کیسے پکڑناہے اسکی حکمت عملی بھی ان کے پاس ہے۔وہ کسی کے احکامات کاانتظارنہیں کررہے۔ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئروسیم ایوب نے کہا کہ رینجرزکبھی عوام کونشانہ نہیں بناتی ، ان کا کہنا تھاکہ رینجرزپرکوئی دباونہیں،جہاں جہاں ضروری ہوگاوہاں آپریشن کیاجائیگا۔ایک اور سوال پر کمانڈنٹ سچل رینجرز نے کہا کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں تیسری قوت کے ملوث ہونے پرکچھ نہیں کہاجاسکتا۔