تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل قائم علی شاہ سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات کی اور صوبے میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن تعان کا یقین دلایاہے۔کراچی میں ہونے والی ملاقات میں مشترکادلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ بارشوں سے صوبے میں نقصانات کے بارے میں امریکی قونصل جنرل کا آگاہ کیا۔سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹنڈومحمدخان، ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی انفرااسٹرکچر اور فصلوں کے ساتھ دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس ضمن میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.