تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

عید الفطر کے موقع پر پشاور میں سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا

جنگ نیوز -
پشاور…عید الفطر کیلئے پشاور میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیاہے ۔ خواتین پولیس سمیت ہزاروں پولیس اہلکار شاپنگ پلازا اور پبلک مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ ایس ایس پی کوآرڈی نیشن یامین خان نے جیو نیوز کوبتایا کہ عید کے لیے پشاور میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے91 شاپنگ پلازااور پبلک مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے جبکہ خواتین بازاروں میں خواتین پولیس اہلکار رات گئے تک موجود رہیں گی۔ شہر کی پٹرولنگ بھی بڑھادی جائے گی جس میں 25 موبائل گاڑیاں استعمال کی جائینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.