24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:30
چین میں سُرخ مرچوں کا سالانہ میلہ،شرکاء کی کھیلوں میں دلچسپی
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے صوبےSichuanکے شہرDeyangمیں گذشتہ دنوں سُرخ مرچوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں جہاں ماڈلز نے سُرخ مرچوں سے سجے خوبصورت ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی وہیں مرچوں سے بنی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔اس میلے میں جہاں کئی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مرچیں لے کر ریس لگانے کے مقابلے میں دوسروں پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف نظر آئیں تووہیں دوسری جانب مرچیں کھانے کے مقابلے میں شرکاء آنسو بہاتے مرچیں کھاتے جیتنے کے لیے پُرعزم دکھائی دیے۔