24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
کراچی میں قیام امن کیلئے مائنس ایم کیو ایم سوچنا ہو گا،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سیدمنور حسن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ہاتھ مقامی کارندوں کے ذریعے کراچی کے حالات بگاڑ کر پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔کراچی میں فوجی آپریشن سے مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کراچی میں قتل و غارت روکنے کیلئے مائنس ایم کیو ایم سوچنا پڑے گا، پیپلزپارٹی سندھ میں اکثریتی جماعت ہے، وہ ایم کیوایم سے بلیک میل ہونے کی بجائے سندھ میں خود حکومت بنائے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل امریکی اشارے پر پاکستان کوکمزور کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو بہت جلد امید کا چراغ دکھائے گی ، جمعے کو کراچی میں یوم یکجہتی منائیں گے۔اور عید کے بعد اہلیان کراچی میں امن کیلئے ملک گیر تحریک چلائی جائیگی۔