24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
پاکستان کرکٹ ٹیم کل زمبابوے روانہ ہو گی،شعیب ملک بھی ہمراہ جائینگے
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کل صبح زمبابوے روانہ ہو گی۔سابق کپتان شعیب ملک بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ٹیم صبح ساڑھے چار بجے براستہ ابو ظہبی لاہور سے زمبابوے روانہ ہو گی۔سابق کپتان شعیب ملک کو انٹگریٹی کمیٹی کی جانب سے کلیئر نس ملنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جس کے بعد ان کی سفری دستاویز تیارہوئیں اور ساوتھ افریقا کے ٹرانزٹ ویزے کیلئے اپلائی کیا گیاجس کے حصول کے بعد اب شعیب ملک ٹیم کے ہمراہ زمبابوے جائیں گے۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم زمبابوے میں ایک ٹیسٹ، دو ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔