تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21

ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدرلاہور کی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پردلبرداشتہ

جنگ نیوز -


لاہور…ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے لاہور کی ٹیموں میں منتخب نہ ہونے پردلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے لاہور کی جانب سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہو ئے کسی دوسرے ریجن کی ٹیم میں شمولیت کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ذوالقرنین حیدر کا اگلے ماہ ہونے والے ٹی20کپ کیلئے لاہور کی ٹیموں لائنز اور ایگلز میں شامل نہیں کیا گیا۔ذوالقرنین نے لاہور ریجن کے صدرخواجہ ندیم سے ملاقات کی جن کاکہنا تھا کہ ٹیموں میں ان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جوایک سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ذوالقرنین کاکہنا ہے کہ اگر انہیں لاہور کی ٹیموں میں منتخب نہیں کیا جا تا تو وہ کہاں سے کھیلیں گے اورقومی ٹیم کے لیئے سلیکٹرزکی توجہ کیسے حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کی کوشش ہے کہ کسی دوسرے ریجن کی جانب سے کھیلیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.