25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5
پشاور:دھماکا خیز مواد پھٹنے سے سیشن کورٹ کی دیوار گرگئی
جنگ نیوز -
پشاور ... پشاورمیں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے سیشن کورٹ کی دیوار گرگئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے سیشن کورٹ کی دیوار کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو صبح سویرے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے سیشن کورٹ کی دیوار گرگئی۔ واقعے کے بعدبم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کارروائی شروع کردی۔