25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:43
سانحہ12مئی سے متعلق کیس کی سماعت عید بعد کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ کہ سانحہ بارہ مئی2007 سے متعلق درخواست کی سماعت عیدالفطر کے بعدکی جائے گی۔ درخواست گزار اقبال کاظمی کا موقف ہے کہ سانحہ بارہ مئی حساس معاملہ ہے جس کے لئے لاجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سانحہ بارہ مئی میں پچاس سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے جن کے قاتلوں کا تعین کیا جانا چاہیئے۔ اقبال کاظمی سانحہ بارہ مئی 2007کی تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کی آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔ 12 مئی 2007 کو پرویز مشرف حکومت کے خلاف وکلاء تحریک کے سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو کراچی آنا تھا لیکن اس دن کراچی میں امن و امان کی بدترین صورت حال کے سبب درجنوں افراد مارے گئے تھے اورچیف جسٹس پاکستان بھی شہر میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔