تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:47

کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش

آج نیوز - مون سون سسٹم کمزور پڑگیا ہے لیکن ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ سندھ کے سیلاب سے متاثر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران مزید بارش کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن ہوا کے کم دباؤ کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ کے مشرقی اور زیریں علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بانوے ملی میٹر بارش راولاکوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹے کے دوران، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، جہلم، سرگودھا، خانیوال، ساہیوال، خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، ٹوچی، شبقدر، گڑھی خزانہ، چارسدہ اور زیریں سندھ کے بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پشاور میں تریسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ خراب موسم کے باعث پشاور سے چترال کے درمیان قومی فضائی کمپنی کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ دوحہ سے پشاور جانے والی پرواز پی کے ٹو ایٹ ایٹ خراب موسم کے باعث لاہور میں اتار لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.