تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34

کراچی کی صورتحال،وزیر اعلیٰ نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

جنگ نیوز -


کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر جمعتہ الوداع کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے جمعتہ الوداع چھبیس اگست کو طلب کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰسندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے مطابق کانفرنس میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی جماعتوں کے رہ نماوٴں سے رابطے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں تاج حیدر، ایاز سومرو، مظفرشجرہ، راشد ربانی اور وقار مہدی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.