25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:25
دو روز میں سونا ایک سو ستر ڈالر فی اونس سستا
آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی،، مندی میں تبدیل ہوگئی۔ دو روز میں سونا ایک سو ستر ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔ امریکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار میں قدرے بہتری کے بعد سونے میں سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت کمی کا شکار ہے۔ گزشتہ روز ایشیائی سیشن میں سونے کی قیمت میں اڑسٹھ ڈالر اور نیویارک سیشن میں ستر ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ آج سنگاپور سیشن میں سونا مزید تیس ڈالر گر کر ایک ہزار سات سو تیس ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔۔ گزشتہ دو روز سے اب تک سونے کی قیمت میں ایک سو ستر ڈالر کمی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔