25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
سڈنی فیشن فیسٹیول میں فربہ ما ڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک
جنگ نیوز -
سڈنی…این جی ٹی…عام طور پر دنیا بھر میں سائز زیرو ما ڈلز ما ڈلنگ کر تی نظر آتیں ہیں مگرآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری فیشن فیسٹیول میں فربہ ما ڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے داد وصول کی۔اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر فربہ خواتین کو منتخب کیا گیا تھا جنہوں نے مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ فیشن ایبل ملبوسات کی نمائش کر کے سب کو حیران کر دیا۔فربہ جسم کے باوجود ان ماڈلز نے مسکراتے چہروں اور بھرپور خود اعتمادی کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور اس فیشن فیسٹیول کو چا ر چاند لگا دئیے۔