25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
فرانس نے ”فرینڈز آف لیبیا“ کا اجلاس طلب کرلیا
جنگ نیوز -
پیرس…جنگ نیوز…فرانس نے یکم ستمبر کو ”فرینڈز آف لیبیا“ کا اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ وہ یکم ستمبر کو فرینڈز آف لیبیا اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد معمر قذافی کے بعد کے لیبیا کے مستقبل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں نیٹو کے رکن ممالک روس، بھارت اور برازیل کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔ سرکوزی نے کہا ہے لیبیا میں معمرقذافی سے وفاداری اور ہمدردی رکھنے والے آخری شخص کے ہتھیارڈالنے تک لیبیا پر نیٹوکا فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے دوست ممالک لیبیا میں جمہوریت کے مکمل قیام تک مل کر کام کریں گے۔