تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:32

نوشہرہ :رسالپور بازار بم دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 10ہوگئی

جنگ نیوز -


نوشہرہ… نوشہرہ کے رسالپور بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ 9زخمی زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرہ مردان روڈ پر واقع کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقع رسالپور بازار میں افطار کے بعد زوردار دھماکا ہوا، جس سے 8افراد موقع پر جبکہ دو افراد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا کے وقت مارکیٹ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم بچوں کی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے دو ہوٹلوں سمیت متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.