تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

کراچی:سرچ آپریشن میں165 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا ،شرجیل میمن

جنگ نیوز -


کراچی …وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہناہے کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں دو روز سے جاری مشترکاسرچ آپریشن میں165 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ ، منیشات اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا ہے۔ نیوسندھ سیکریٹر یٹ میں کراچی پولیس چیف سعود مرزا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک شہر میں حکومت کی رٹ قائم نہیں ہوجاتی آپریشن جاری رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے دعویٰ کیا کہ دو روز سے جاری آپریشن کے بعد شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اطلاعات دی جاسکیں گی اوراطلاع دینے والے کا نام راز رکھا جائے گا۔اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ قانون میں ترامیم کرکے سندھ پولیس کو اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرز پر اختیارات دیئے گئے ہیں۔ سعود مرزاکا کہنا تھا کہ گواہان کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقدمات ختم ہوجاتے ہیں ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ترامیم کرنا چاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.