تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

سپریم کورٹ کی عمارت میں بم کی اطلاع، تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد …اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے پارکنگ ایریا میں بم رکھنے جانے کی دھمکی آمیز خط نے خوف و ہراس پھیلادیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلاکر تلاشی لی گئی ۔ سپریم کورٹ میں میڈیا کوریج کے لئے آنے والی نمائندوں کے قریب آج نامعلوم شخص یہ خط پھینک کر چلا گیا ، خط پر بے ربط انداز میں تحریر کیا گیا تھاکہ یہاں بم نصب کردیا گیا ہے جو کل پھٹے گا، خط کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو اے ایس پی کی قیادت میں خصوصی ٹیم نے وہاں آکر جگہ کو محفوظ بنانے کے اقدام کرتے ہوئے تلاشی کا عمل بھی شروع کیا، بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے تمام علاقہ کی تلاشی بھی لی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.