25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33
طرابلس: قذافی کے وفا داروں اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے متعدد مقامات پر قذافی کی وفا دار فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ قذافی نے آڈیو پیغام میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اجرتی باغیوں کو چن چن کر ہلاک کردیں۔ طرابلس پر مکمل قبضے کے باغیوں کے دعوے کے باوجود مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہے جبکہ لیبیا کی بدنام زمانہ جیل سجن ابوسلیم سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرا لیا گیااس جیل میں 25ہزار سیاسی قیدی موجود تھے۔ دوسری جانب لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے اپنے تیسرے آڈیو پیغام میں حامی قبائل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طرابلس کو باغیوں کے قبضہ سے چھڑانے کیلئے پیش قدمی کریں۔ ساتھ ہی علما سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعے کے خطبوں میں نوجوانوں کو اجرتی باغیوں کیخلاف لڑنے پر آمادہ کریں۔