26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
بلوچستان: قلات ،تربت اور کوہلو میں13 راکٹ فائر
جنگ نیوز -
بلوچستان: قلات ،تربت اور کوہلو میں13 راکٹ فائر
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقوں قلات ،تربت اور کوہلو میں نامعلوم افراد کی جانب سے تیرہ راکٹ فائر کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلات،تربت اور کاہان میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے قلعوں پر تیرہ راکٹ فائرکئے تاہم ان تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قلات میں ایک راکٹ بجلی کے ٹرانسفارمر کو بھی لگا جس سے علاقے میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔