26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:36
کراچی:پاک کالونی،ریکسرلائن اور بڑابورڈ میں آپریشن
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ڈینسوہال کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جبکہ کورنگی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔پویس کے مطابق ڈینسوہال میں میڈیسن مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے تشدد کرنے کے بعد گولی مار کے قتل کیا گیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔پاک کالونی ،بڑا بورڈ اور ریکسر لائن میں رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کررہی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو شہریوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔جبکہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری کورنگی کے علاقے بلال کالونی پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم کوئی بھی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔