تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18

چین نے فوج سے متعلق پنٹاگون کے خدشات کو مسترد کردیا

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز...چین نے کہا ہے کہ پنٹاگون کی جانب سے یہ کہنا کہ چین فوجی جدت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے بالکل بے بنیاد خدشات ہیں ۔ چین کی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز پنٹاگون کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ چین اس کو مبالغہ آرائی اور بے بنیاد خدشہ قرار دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ چین کی فوجی ترقی اور ہتھیاروں اور اسلحہ کو اپ گریڈ کرنا چینی فوج کے لیے ایک معمول کا کام ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.