تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:25

شہباز تاثیر کا اغوا، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت

جنگ نیوز -
لاہور...مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔شہباز تاثیر کو آج گلبرگ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستے راوی پل، سگیاں پل، شیراکوٹ، فیروزپور روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس اہلکار شہر سے باہر جانے والی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.