26 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:25
دریاجندی اور کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ
جنگ نیوز -
پشاور...دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر اونچے درجے اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام درمیانے کاسیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈسیل کے مطابق دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا بہاو8 ہزار 5 سو 97 کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کا اخراج 45 ہزار 300 کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج 32 ہزار 8 سو 10 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق صوبہ کے بیشتر دریاوں میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔