26 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:54
نائیجیریا:اقوام متحدہ کے دفتر میں دھماکا، 10افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ابوجہ...نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجہ میں اقوا م متحدہ کے دفتر میں بم حملے میں10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا میں قائم تین منزلہ اقوام متحدہ کی عمارت میں زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھنے لگا۔ عمارت کا ایک بڑا حصہ دھماکے سے گر گیا،دفتر کے قریب امریکی سفارتخانہ اور کئی اہم سفارتی مراکز موجود ہیں ،دھماکے کی جگہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کردئیے گئے،ایمبولینس جائے وقوعہ پہنچ گئیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک کار اقوام متحدہ کی عمارت سے ٹکرانے کے بعد دھماکا ہوا، اقوام متحدہ اہلکارکاکہناہے کہ اس نے بم دھماکے میں 5 افراد کی لاشیں دیکھی ہیں جنہیں ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جارہاتھا۔