تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:4

اسلام آباد:ہوٹل پر چھاپہ،3دہشتگرد گرفتار،خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -


اسلام آباد …اسلام آباد میں ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کی نشاندہی پر دو مزید افرادگرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک مکان کی چھت سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے آبپارہ کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکرقاری نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب کی گئی۔ملزم کی نشاندہی پر سیکٹرجی سکس میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں چھت سے خود کش جیکٹ، پستول ، امریکی ڈالر اور 71 ہزار روپے برآمد ہوئے۔تاہم علی نامی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزارت خزانہ میں نائب قاصد اور نوشہرہ کا رہنے والا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد میں دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے۔پولیس نے گرفتارشخص کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.