29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47
ایم کیو ایم کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رہیں گے،خورشید شاہ
جنگ نیوز -
سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں جو الزامات لگائے ہیں ان الزامات سے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈائیلاگ متاثر نہیں ہو ں گے، کراچی میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کے افتتاح کے موقع پر متعلق محکمہ صحت کے افسران کی میٹنگ سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ ذوالفقار مرزا نے اپنی پریس کانفرنس یا میڈیا سے بات چیت میں جو الزامات لگائے ہیں ان پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس معاملے پر میٹنگ کے بعد پارٹی پالیسی بیان جاری کرے گی، انہوں نے کہاکہ ویسے ذوالفقار مرزا صدر مملکت کے دوست بھی ہیں لیکن جہاں تک ان کے بیان اور الزامات کی بات ہے تو ان کے یہ الزامات ذاتی حیثیت میں لگائے گئے ہیں پیپلز پارٹی کی یہ پالیسی نہیں ہے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اس آپریشن میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم کراچی میں امن قائم کر سکیں ، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم سے ڈائیلاگ جاری ہیں۔