29 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
جنگلی حیات کی قریب سے عکس بند ی کیلئے منفرد ریموٹ کنٹرول کیمرہ
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی...کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ما ں ہو تی ہے یہی وجہ ہے کہ دو بر طانوی فو ٹوگرافروں نے گھنے جنگلات میں رہنے والے جنگلی جانوروں کی زندگی کو انتہائی قریب سے عکس بند کر نے کیلئے ریموٹ کنٹرول کیمرہ تخلیق کیا ہے۔لائٹس اور ٹائروں کی سہولت کے ساتھ تیار کیے گئے اس کیمرے کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر کے خطرناک جنگلی جانوروں کے در میان بھیج دیا جاتا ہے جہاں ایک انسان کی رسائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو تی ہے۔ گا ڑی کی طرح تیز رفتاری سے ہموار جگہ پر دوڑ کر منظر کشی کر تے اس کیمرے کی بدولت کیمرہ مین کو نا صرف سہولت میسرہو گئی بلکہ یہ کیمرہ مین کا نصف کام بھی سر انجام دیتا ہے ۔