تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:52

ذوالفقارمرزا کےبیانات پرتحقیقاتی کمیشن بنایاجائے،شہباز شریف

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔



میاں شہاز شریف ڈیرہ غازیخان میں ییلو کیب سکیم کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ییلو کیب سکیم کا مقصد بے روزگاری میں کمی لانا ہے تاہم ملک اور صوبے میں جتنی غربت اور بے روزگاری ہے اس کیلئے بیس ہزار تو کیا بیس لاکھ گاڑیاں بھی کم ہیں جنوبی پنجاب میرے لیے انتہائی اہم ہے اسی لیے یہاں کی 31 فیصد آبادی کیلئے ییلو کیب سکیم کا چالیس فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے۔



انہوں نے کہا کہ دانش سکول، ماڈل ویلج اور آشیانہ سکیمیں یہاں کے عوام کا حق ہیں جو انہیں دیا جارہا ہے میاں شہباز شریف نے مزید کہاکہ وفاق میں بیٹھے ہوئے کمیشن ایجنٹوں نے دوسال گزر جانے کے باوجود پنجاب میں نو سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام شروع نہیں ہونے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.