29 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
جنوبی افریقہ کاٹانگوں سے معذور ایتھلیٹ عزم وحوصلے کی زندہ مثال
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…این جی ٹی...انسان چاہے تو اپنی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بات جنوبی افریقہ کے ایک نوجوان پر پوری طرح صادق آتی ہے جس نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ Oscar Pistorius نامی یہ نوجوان اپنی دو نوں ٹانگوں سے معذور ہے لیکن اس کے با وجود وہ بحیثیت بہترین ایتھلیٹ جنوبی افریقہ کی نیشنل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ صرف گیارہ ماہ کی عمر میں اپنی دو نوں ٹانگوں سے محروم ہو جا نے والے اس نو جوان نے مصنو عی ٹانگوں کے سہارے کھیل کی دنیا میں قد م رکھ کر کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی مثبت سوچ اور جیت کی لگن سے دوسروں کے لئے نئی مثال قائم کر دی۔Oscarدنیا کا پہلا معذور ایتھلیٹ بھی بن گیا ہے جس نے World Athletic Championships میں اپنے جیسے معذور کھلاڑیوں کے بجائے عام کھلاڑیوں کے ساتھ دوڑ کر اپنی صلا حیت کا مظاہرہ کیا۔