تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4

ڈیرہ غازی خان:دو مسافر کوچوں میں تصادم،3 مسافر جاں بحق

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان…جنگ نیوز...ڈیرہ غازی خان کے قریب دو مسافر کوچوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب ڈیرہ غاز ی خان کے قریب انڈس ہائی ہے کے قریب تریمن کے مقام پر دومسافر کوچیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 3 مسافرموقع پر جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کرادیا گیا ہے جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.