29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:1
ذوالفقار مرزا کے بیانات ذاتی رائے ہے ،وفاقی وزیر خورشید شاہ
اے آر وائی - وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہےالزامات سہی ہیں یا غلط اس پر مزید تبصرہ نہیں کرونگا کراچی میں آپریشن جاری ہے اور جاری رہیگا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات سے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ بیانات سہی ہیں یا غلط اس کے بارے میں پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے اور جاری رہے گا آپریشن سب کے سامنے کر رہے ہیں کسی کو شک شبات نہیں ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی یا غیر آئینی طریقے سے تبدیلی نہیں لا رہے۔