29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
ویتنام: قومی دن کے موقع پر10ہزار سے زائد قیدیوں کو رہاکیا جائیگا
جنگ نیوز -
ہنوئی…جنگ نیوز...ویتنام 2ستمبر کو اپنے سالانہ قومی دن کے موقع پر10ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا کے 11شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے صدر نے دو ستمبرکو سالانہ قومی دن کے موقع پر قیدیوں کیلئے معافی کااعلان کرتے ہوئے 10ہزار535 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن قیدیوں کو قومی دن کے موقع پر رہا کیا جائے گا ان میں 5قیدی قومی سلامتی کے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ 11کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں امریکی، آسٹریلوی اور کینیڈین شہری شامل ہیں۔