29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
وزیر خزانہ یوشی ہیکونوڈا ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سربراہ منتخب
جنگ نیوز -
ٹوکیو...جنگ نیوز…جاپانی وزیر خزانہ یوشی ہیکونوڈا نے ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی سربراہی کیلئے ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد وہ 5 برس کے دوران جاپان کے چھٹے وزیراعظم بنیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکو پارٹی سربراہ کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں وزیر خزانہ یوشی ہیکو نوڈا نے 392 ووٹوں میں سے 215 ووٹ حاصل کئے جبکہ وزیر صنعت و تجارت بیزی کائیڈا 177 ووٹ حاصل کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق 54 سالہ یوشی ہیکونوڈا پارٹی سربراہ بننے کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے اور جاپانی وزیراعظم ناؤٹوکان کے مستعفی ہونے پریوشی ہیکونوڈا 5 برس کے دوران ملک کے چھٹے وزیراعظم ہونگے۔ یاد رہے کہ ناؤٹوکان نے 11 مارچ کے تباہ کن زلزلہ و سونامی سے متاثر فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ میں تابکاری بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔