29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کر لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز...صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 12 ستمبر کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔