29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
جنوبی یمن میں تازہ جھڑپ، 12 شدت پسند، 4 فوجی ہلاک
جنگ نیوز -
صنعا…جنگ نیوز...جنوبی یمن میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسند اور 4 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپیں شورش زدہ جنوبی صوبہ ابیان کے ساحلی علاقے ڈوویس میں ہوئیں اور عسکریت پسندوں و فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں تک جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق تازہ جھڑپ میں 12 شدت پسند ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چار یمنی فوجی بھی شدت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ دریں اثناء فوج کو معاونت فراہم کرنے والی مقامی کمیٹی نے ایک شدت پسند کو حراست میں لے لیا ہے۔