29 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
نیٹو شام کیخلاف فوجی مہم جوئی سے اجتناب کرے، ایران
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز...ایران نے نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات یا اس کے خلاف کسی قسم کی فوجی مہم جوئی سے اجتناب کرے ورنہ شام بھی اس کیلئے عراق اور افغانستان کی طرح ایک دلدل ثابت ہو گا۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے پیر کو سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شام مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی مخالف صف اول کا ملک ہے اور نیٹو ممالک حملوں کے ذریعے اس ملک کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتے بلکہ یہ ان کیلئے ایسی دلدل ثابت ہو گا جس سے نکلنا ان کیلئے بہت مشکل ہو جائے گا اگر مغرب نے عراق اور افغانستان میں جو کچھ کیا وہی شام میں کرنے کی کوشش کی تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پائے گا اور اس کے انتہائی سنگین نتائج مرتب ہونگے۔